i پاکستان

حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے، علی محمد خانتازترین

April 30, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کر سکتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس کو بھی کندھا ملا وہ کندھے پر بیٹھ کر آیا، حکومت فارم47کی ہے لیکن ا قتدار انجوائے کر رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کو دشمن نہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا کر آگے بڑھیں، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سب چیزوں سے اہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے۔علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اندرونی معاملات پر پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی