i پاکستان

حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں،شیریں مزاریتازترین

April 30, 2024

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، ہم روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر شیریں مزاری نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی