i پاکستان

حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، مراد سعیدتازترین

February 04, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، ہمارے امن کو تباہ مت کرو، آپ آئین اور قانون کو اپنے پیروں تلے مت روندو۔ اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ہمارے 100 سے زیادہ پولیس جوان شہید ہوئے، ہم حکومت کو جون سے حالات سے آگاہ کر رہے تھے، ہم بتارہے تھے پاکستان میں آگ لائی جارہی ہے اس کو بچایا جائے، 8 ماہ خاموشی اختیار کی گئی، ہمیں کسی اور کی جنگ میں ایندھن بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی