i پاکستان

حکومت قدم بڑھائے، الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسد قیصرتازترین

April 06, 2023

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لئے ایک دفعہ آئینی ترمیم کرنا پڑے تو تحریک انصاف اس کے لئے بھی تیار ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتی تو وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابی نتائج قبول کریں گے یا نہیں، نہیں معلوم کہ انتخابات میں کیا ہوگا، اس وقت ملک میں واحد مسئلہ انتخابات کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی