وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججزز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سپریم کورٹ ترمیمی بل پیش کرنے فیصلہ کیا ہے جس میں چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل کے مطابق ججز کی تعداد بڑھانے سے سپریم کورٹ کے زیر التوا کیسز حل کرنے میں مدد ملے گی، ججز کی تعداد بڑھانے سے سپریم کورٹ سائلین کو انصاف کی بروقت یقین دہانی کرا سکے گی۔ بل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز تعیناتی میں ان کی ماحولیات، بین الاقوامی تجارت اور سائبر کرائم کے قوانین میں مہارت مدنظر رکھی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی