i پاکستان

حکومت کا آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہ کرنے کا عندیہتازترین

July 29, 2024

حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے، آئی پی پیز سے معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کر کے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے کیپیسٹی ادائیگیوں سے متعلق مذاکرات کئے جا سکتے ہیں، ڈالر 2015 کے ریٹ پر رہتا تو کیپیسٹی ادائیگیاں 2100 ارب روپے کے بجائے 800ارب روپے ہوتیں۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ دورہ چین میں پاور سیکٹر کو چینی قرضے کی ری پروفائلنگ کیلئے بات ہوئی ہے۔ اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقلی سے ڈھائی روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ہوگا صارفین کو پہنچائیں گے، جامشورو پاور پلانٹ کو ہم خود مقامی کوئلے پر منتقل کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی