i پاکستان

حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی،پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہتازترین

September 19, 2024

حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرعارف علوی منصورہ میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی وفد آئندہ 48 گھنٹوں میں منصورہ میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی