i پاکستان

حکومت چاہتی ہے ہم الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں'اسد عمرتازترین

May 06, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے ہم کسی طرح الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں،مسئلہ ایک ساتھ انتخابات یا بجٹ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کو لوگوں کا خوف ہے۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ حکمران آئین توڑ رہے ہیں اور کسی بھی حد تک جا رہے ہیں تاکہ عوام سے ان کا سامنا نہ ہو،آئین و قانون نہیں یہاں طاقت کا زور ہے،طاقت جب فیصلہ کرے گی تو ان کو باہر اٹھا کر پھینک دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بتائیں بھارت سے سوا ذلت کے اور کیا لائے ہیں؟ بائیس کروڑ سے زیادہ عوام کا ملک آئین کے بغیر نہیں چل سکتا،پاکستان جیسے ملک میں جب آئین نہ ہو تو وہی ہو گا جو ابھی ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ نے اب تک جتنے فیصلے دیئے سب آئینی دیئے،ہم نے پہلے بھی کسی جج پر ذاتی حملہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی