i پاکستان

حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے،فواد چودھریتازترین

August 02, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب یہ بات طے ہو چکی ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملنی، حکومت نااہل ہے، اپوزیشن کی جماعتیں الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں، جب تک اپوزیشن جماعتیں اتحاد نہیں کریں گی تب تک یہی چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھلی گھوم رہی ہے اور سپریم کورٹ کے دلیر ججز کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہا، بدقسمتی سے اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے۔ فوادچودھری نے مزید کہا کہ چائنہ اور سعودی عرب سمیت کسی نے ہمارے وزیراعظم کو منہ نہیں لگایا، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بھی دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں دی گئی، دنیا کے کسی ملک کے سربراہ نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی