ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن خصوصا پی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔ جاری بیان کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پرامن راستے پر اتفاق کریں،دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے، یہ ڈائیلاگ تمام فریقوں کیلئے سیاسی خودشناسی کا موقع ہونا چاہئے،ایچ آر سی نے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کیجذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے،اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل وحرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے،روزی روٹی کمانیوالوں کی آزادی پامال نہ کی جائے خصوصا اسلام آباد پنجاب میں ، ہیومن رائٹس کمیشن کاکہنا ہیکہ مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو تشویش نہ ہونا پریشان کن بات ہے،قانون نافذ کرنے والے ہوں یا سیاسی کارکن، کوئی بھی نقصان ناقابل عمل ہونا چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی