i پاکستان

حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے سانس لینا مشکل ہو چکا ہے، فواد چودھریتازترین

October 18, 2022

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک عوام کو واپس کیا جائے۔ فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے،ان حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے اور سانس لینا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے غیرمقبول حکومت کیلئے غیر مقبول ہونا اداروں کیلئے مناسب نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی