i پاکستان

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کیخلاف مقدمہ درجتازترین

January 03, 2023

سٹی تھانہ گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان گوادر پولیس کے مطابق مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا کو اشتعال دلایا، سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کیا اور لوگوں کو زخمی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی