i پاکستان

حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں، حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے براہ راست کمپنی اکاونٹ میں کریں،وزارت مذہبی امورتازترین

April 03, 2024

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں، حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے براہ راست کمپنی اکاونٹ میں کریں۔ وزارت ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2024 کے تحت حج گروپ آرگنائزر کے لیے پیکجز کی تعداد وزارت نے منظور یا متعین نہیں کی ہے بلکہ وہ اپنے طور پر یہ پیکج تیار کریں گے اور حاجی کے ساتھ حج معاہدہ میں متکب کی کٹیگری اور دیگر سہولیات کی تفصیلات دیں گے۔ منظور شدہ حج گروپ آرگنائزر کی فہرست وزارت کی ویب سائیٹ پر موجود ہے، وزارت نے حاجیوں سے کہا ہے کہ وہ حج پیکج منتخب کرنے کے بعد حج گروپ آرگنائزر سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکانٹ میں کریں، کوئی بھی حج گروپ آرگنائزرز نقد وصولی کا مجاز نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی