i پاکستان

حج انتظامات کے تمام امور کی نگرانی خود کر رہا ہوں، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،سینیٹر طلحہ محمودتازترین

May 01, 2023

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ حج انتظامات کے تمام امور کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،وزارت مذہبی امور کا عملہ عازمین کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے،عازمین حج کیلئے بہترین رہائشگاہوں کا انتظام تیزی سے جاری ہے،اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،پاکستانی عازمین کیلئے سفری سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عازمین کیلئے کھانے کا صاف ستھرا اور بہترین معیار ہوگا،پاکستانی عازمین کی ایک بڑی تعداد کی روڈ ٹو مکہ کے ذریعے ایمیگریشن ہوگی،حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی،آپ زمزم کی رقم 2017 سے حج پیکیج میں شامل ہےآب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی