i پاکستان

حیدرآباد، نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کی لاپرواہی، زندہ نومولود مردہ کہہ کر والدین کو تھمادیتازترین

November 02, 2024

حیدر آباد میں ایک نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ہلاکت پر 2 کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق نومولود بچی کی ہلاکت کا واقعہ حیدرآباد کے نجی اسپتال میں پیش آیا۔بچی کے والد نے بتایا کہ 28 اکتوبرکو بچی پیدا ہوئی اور 2 روز بعد 30 اکتوبرکو ڈاکٹر نے کپڑے میں لپیٹ کربچی کے انتقال کی خبردی۔ بچی کے والد کے مطابق گھر آکر دیکھا تو نومولود زندہ تھی اور اس کے ہاتھ ہل رہے تھے جس کے بعد بچی کوسول اسپتال لے جایا گیا لیکن اسکی اگلی شام بچی انتقال کرگئی۔پولیس نے بچی کی ہلاکت پر 2 لیڈی ڈاکٹر اور اسپتال ایڈمنسٹریٹر کیخلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج کرلیا ۔ والد کے مطابق پولیس نے انہیں بتایا کہ نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرالی ہے اور عدالت نے ملزمان کو پولیس سے تعاون اور 11 نومبر کودوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی