i پاکستان

حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک اور شدید حبس کے سبب 9 افراد جاں بحقتازترین

July 23, 2024

حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک اور شدید حبس کے باعث 9 افراد جان سے گئے۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں لائے جانے والے معمر افراد کی موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی۔۔ جبکہ خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں شدید گرمی سے ریکروٹ انتقال کرگیا۔ لاوارث ملنے والی لاشیں امانتا ایدھی کے مقامی قبرستان میں دفن کردی گئیں۔ انچارج ایدھی کے مطابق سول اسپتال، تھانہ مارکیٹ، تھانہ اے سیکشن، تھانہ حالی روڈ، تھانہ فورٹ اور نارا جیل کی معرفت نو افراد کی لاشیں وصول کی گئیں۔ انچارج کا دعوی ہے کہ تمام افراد کی موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی۔ لاشوں کو مقامی قبرستان میں امانتا دفن کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی