حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں ان دنوں وائٹ بادشاہ کے چرچے ،جس کی فروخت کے لیے اسٹیج کو پھولوں سے سجایا ہوا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ رنگ برنگی لائٹیں اور میوزک کے شور میں سفید بادشاہ کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔ وائٹ بادشاہ کے مالک محمد فاروق کا دعوی ہے کہ وائٹ بادشاہ کا وزن تقریبا 6 من ہے اور قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔ وائٹ بادشاہ کو خریدنے کی خواہش رکھنے والے اور تعریف سن کر دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، لوگ اس کی خوبصورتی اور وزن سے متاثر ہوکر اسے اپنے کیمرے میں محفوظ کررہے ہیں تو کوئی بھا تا کررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی