حیدرآباد، جامشورو اور کوٹری سیتعلق رکھنیوالے 6 نوجوان مبینہ طور پر لا پتا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں ایک کینڈین نژاد پاکستانی نوجوان بھی شامل ہے جبکہ دیگر 5 نوجوان جامشورو کی مختلف جامعات کے طالبعلم ہیں۔ اہل خانہ نے نوجوان کے اغوا کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ ایس ایس پی فرخ لنجھار کے مطابق نسیم نگر سے 35 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین نوجوان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا ہے، دادو رند گزشتہ روز دوست کے پاس جانے کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا، دوست کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔ دوسری جانب جامشورو اور کوٹری سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان بھی مبینہ طور پر لاپتا ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان گزشتہ روز موٹر سائیکلوں پر گھومنے نکلے تھے، پانچوں کے موبائل فون بند ہیں۔ ایس ایس پی جامشورو طارق نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی گمشدگی کے معاملے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی