i پاکستان

حیدرآباد ، بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین پر جرمانے اور سزائیں دینے کا اعلانتازترین

April 30, 2024

حیدرآباد میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین پر جرمانے اور سزائیں دینے کا اعلان کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلائیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز سے ملک بھر میں انسداد پولیس مہم کا آغاز ہوگیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 2کروڑ 4 لاکھ 42ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی، پولیو مہم چاروں صوبوں کے 91اضلاع کی 3786یوسیز میں جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی