i پاکستان

حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 3 زخمی انتقال کر گئے، تعداد 17 ہوگئیتازترین

June 04, 2024

سول اسپتال کراچی بزنس وارڈ میں حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے زیر علاج مزید 3 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کراچی ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق بزنس وارڈ میں حادثے کے شکار 14 سالہ عباس علی، 15 سالہ عمیر ولد ارشد اور 17 سالہ علیشاہ ولد ذیشان تشویشناک حالت کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ عباس علی کو 100 فیصد، عمیر کو 66 فیصد جب کہ علیشاہ کو 26.5 فیصد جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مزید 3 زخمیوں کے انتقال کے بعد حیدر آباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ برنس وارڈ میں حادثے کے 6 متاثرین اب بھی زیر علاج ہیں،جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی