دربار روڈ پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق کارروائی میں ضلعی سیکرٹریٹ کو واگزار کروا کر پولیس نے گیٹ پر تالہ لگادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے قبضہ کر رکھا تھا، ضلعی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے لگے بورڈز بھی اتاردئیے گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ گیٹ پر تالہ لگانے کے بعد پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی