حافظ آباد میں قتل کے اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم کو 23 سال بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی پی او نے گرفتاری سے متعلق بتایا کہ اسپیشل آپریشن کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا اور پھر ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی