پاک فوج کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے ذریعے بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین قابل کاشت ہونے لگی۔ پاک فوج نے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت پسنی ،گوادر میں پروگرام شروع کیا ہے ۔صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پسنی شادی کور میں بھی اس پروگرام کے تحت پانچ سو ایکڑ زمین کی لیولنگ کر کے اسے آباد کیا جا چکا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پسماندہ علاقے میں اس طرح کا انیشیٹو لیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے زمینداروں کی زندگیاں بہتر سے بہتر ہو سکے۔ مقامی آبادی اور کسان اس پروگرام سے انتہائی خوش ہیں۔ یہاں پر موجود سینکڑوں ایکڑ زمینیں بنجر پڑی تھیں جو اب کاشت کے قابل ہو چکی ہیں، اور کسانوں کے لئے بہتر ذریعہ معاش ثابت ہونگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی