گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالفطر کے موقع پر گورنر ہاوس میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو راشن اور عیدی دینے کا اعلان کر دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ (آج) سے رائیڈرز گورنر ہائوس آئیں ان کی مدد کریں گے، راشن حاصل کرنے کے خواہشمند رائیڈرز 99201201پر رابطہ کر کے رجسٹریشن کرائیں۔کامران ٹیسوری کا اپنے بیان میں مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان رائیڈرز کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی