گورنر سٹیٹ بینک (آج) قائمہ کمیٹی کو اسلامی بینکاری کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس (آج) 10 ستمبر بروز منگل دن ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر چار میں چیئرمین سینٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں منعقد ہوگا۔گورنر سٹیٹ بینک قائمہ کمیٹی کو پاکستان میں اب تک اسلامی بینکاری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ کمیٹی بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 کا بھی جائزہ لے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی