i پاکستان

گورنر پنجاب نے سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کیلئے وی سیز کو خط ارسال کر دیاتازترین

October 21, 2022

  گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کے لیے وائس چانسلرز کو مراسلہ بھجوادیا،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹریونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کے تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں لیکن پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں کوئی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا،مراسلے میں مزید کہا گیا ہیکہ تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈے کی ترویج کے لیے استعال نہیں ہونا چاہیے، یونیورسٹیزکو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی