i پاکستان

گورنر پنجاب کو آئین شکنی کی سزا بھگتنا پڑے گی،میاں اسلم اقبالتازترین

December 23, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی کی سزا بھگتنا پڑے گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن پر ردعمل میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آدھی رات کو چوروں کی طرح جمہوریت پر شب خون مارنے والے گورنر پنجاب کو اس آئین شکنی کی سزا بھگتنی ہوگی، یہ نوٹیفکیشن ردی کی ٹوکری کا حصہ بن جائے گا،سینئر رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قوم اور تاریخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سیاہ کرتوت کبھی نہیں بھلائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی