گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر شہید میجر عدنان اسلم اور شہید کیپٹن تیمور حسین کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔گورنر سلیم حیدر خان نے شہید میجر عدنان اسلم کی والدہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے جس طرح خوارج کا مقابلہ کیا پوری دنیا نے ان کی جرات کو دیکھا،شہدا کی فیملیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی فیملیوں کیلئے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی