i پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا کیلئے غلام علی کی سمری صدر مملکت کو ارسالتازترین

November 23, 2022

جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی