i پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا کی داتا دربار پر حاضری،ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے دعاتازترین

October 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی۔ فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روحانی شخصیات اور مقدس مقامات ہمارے معاشرتی و ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں اور ان سے لوگوں کو نہ صرف روحانی سکون ملتا ہے بلکہ ان کا معاشرتی کردار بھی بے حد اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی