i پاکستان

گورنر کے پاس وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں،مسرت جمشیدتازترین

December 22, 2022

ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے اور نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا اور اگر اس ملک میں کوئی آئین ہے تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی