خود کو گورنر ہائوس سندھ کا ملازم ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں گورنر ہائوس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہائوس ملازم ظاہر کرکے خواتین کوجنسی ہراساں کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر نوکری کیلئے دستاویزکے بہانے سادہ لوح خواتین سے ملتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کئی خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔حکام نے بتایا کہ تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی