i پاکستان

گھوٹکی، جائیداد کے تنازع پر خاتون کو جلانے کے واقعے کا مقدمہ درجتازترین

October 14, 2024

گھوٹکی میں جائیداد کے تنازع پر خاتون کو زندہ جلانے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں سوتیلے بھائیوں سمیت 8 افراد نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان شامل کیے گئے ہیں۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں والدہ کو قتل کیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ 6 روز قبل قادر پور گھوٹکی لنک روڈ پر پیش آیا تھا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی