گوجرانوالہ میں سفاک سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے حبیب پورہ میں پیش آیا جہاں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمہ اوراس کے ساتھی نے لاش نالے میں پھینک دی جس کے بعد بچی کیلاپتا ہونے کی اطلاع پرپولیس نے تفتیش شروع کی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر چادر میں کچھ چھپا کر جاتے ہوئے دیکھا گیا، شبہ ہونے پرحراست میں لیکرپوچھ گچھ کی تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی