i پاکستان

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیاتازترین

May 22, 2023

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار کرخاتون کا جرم بن گیا۔ تھانہ دھلے کے علاقے میں ماں اوربیٹی کوقتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولین کے گھرمیں گھس پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہرفوت ہوچکا ہے،ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کے شادی سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون اور اس کی بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے جن کی گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی