گوجرانوالہ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں مختلف علاقوں میں 4 پولیس مقابلے ہوئے جس میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق 6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم عثمان پولیس حراست سے فرارکے دوران مارا گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب تھانہ سول لائن کے قریب مقابلے میں ملزم طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم طارق سے ایک ہزار 560 گرام منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ دھلے کے قریب سے ملزم شہباز عرف نیرا کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم شہباز سے ایک ہزار 460 گرام ہیروئن برآمد ہوا، تھانہ کھیالی کے قریب مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس سے منشیات برآمد ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی