i پاکستان

گوجر خان میں والد نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیاتازترین

December 24, 2025

گوجر خان میں والد نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات ہوئی، جس میں والد نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین میں شنائل اور رحمان اللہ شامل ہیں جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی