گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سپاہی شبیر بلوچ شہید کی نمازِ جنازہ گوادر میں ادا کی گئی جس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو، پاک فوج کے افسران، جوانوں، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں گوادر میں پرتشدد ہجوم نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا جس سے ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی