گوادر میں 7 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی