گوادر میں آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔گوادر میں آل پارٹیز اتحاد 47 روز دھرنے کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگیا، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اتحاد کے ترجمان عبدالغفور کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 7 نکاتی معاہدے پردستخط کر دئیے ۔معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔مطالبات سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی تیز کی جائیگی،گوادر میں 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی