i پاکستان

گندم خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کا کیس، ایم ڈی پاسکو مقدمے سے بریتازترین

September 04, 2024

عدالت نے ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کو گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کے مقدمے سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے ایف آئی اے کی درخواست پر ایم ڈی پاسکو کو مقدمے سے بری کیا، عدالت نے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی عدالت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی پاسکو بے قصور ہیں۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی پاسکو سعید احمد کو 5 روز جسمانی ریمانڈ میں ایف آئی اے تحویل میں رکھا گیا، ایم ڈی پاسکو پر گندم کی خریداری میں مالی فائدہ اٹھانے کا الزام تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی