i پاکستان

گنڈا پور اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل کر عمران کو پھنسا رہے ہیں، طلال چوہدریتازترین

October 09, 2024

مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سینے پر گولی کھانے کا دعوی کرنے والے پیٹھ دکھا کر بھاگتے نظر آئے ، گنڈا پور اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل کر عمران کو پھنسا رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر لے کر جائیں گے لیکن ریاست نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوریہ تاثر دینیکی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں کوئی خاص طاقتیں کہیں لے جاتی ہیں اور وہاں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورپی ٹی آئی کے معاملات سیٹل کرنے کے لیے بات چیت ہوتی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح سے بانی پی ٹی آئی کو مزید مشکلات میں پھنسا رہے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ علی امین اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی بلیک میلنگ پر آخری ضرب آئینی ترامیم کرکے لگائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی