شاہراہ قراقرم پر پر سیلاب کی زد میں گاڑی آنے سے پی ٹی آئی رہنما معاذ گلگتی جاں بحق ہو گئے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم پر گلگت چلاس سیکشن ٹریفک کیلئے بند ہے،شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی گاڑی سیلاب کی زد میں آ گئی ،حادثے میں کار میں سوار پی ٹی آئی دیامر کے رہنما معاذ گلگتی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی