i پاکستان

گلگت میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذتازترین

October 06, 2025

گلگت میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔خواتین، بچے، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پابندی سے متعلق واضح کرتے ہوئے کہا کہ گلگت مین دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی