وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا ہے کہ ضلع دیامر تحصیل داریل گائو ں گماری میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چلاس بس فائرنگ واقعے کا مسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب خطرناک دہشتگرد کمانڈر شاہ فیصل ہلاک ہوگیا۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچی، ایک بزرگ اور 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو آپریشن کیا۔شمس لون کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک دہشت گرد زاہد اللہ بھی زخمی ہوگیا جبکہ ایک اور دہشت گرد کا تعاقب کیا جارہا ہے، دہشت گردوں سے مقابلے میں گلگت بلتستان اسکاٹس کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علاقے میں کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حالات سخت کشیدہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی