امتحانات میں حاظری یقینی بنانے کے لئے پاک فوج نے گلگت بلتستان کے طلبہ کو منی مرگ سے استور بذریعہ ہیلی ایویکیوویٹ کرا دیا۔ منی مرگ سے تعلق رکھنے والے طلبا کی امتحانات میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے طلبا کو ہیلی پر استور لے جایا گیا۔ شدید برف باری کے باعث منی مرگ اور استور کو ملانے والے برزیل پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ان حالات میں امتحانات کی مقررہ تاریخ قریب آنے پر ایسے طلبا جنہوں نے امتحانات میں شرکت کرنی تھی، پاک آرمی نیان کی شناخت کر کے انہیں بروقت ہیلی کے ذریعے استور پہنچا دیا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے طلبا کے تعلیمی حصول کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی