گجرات میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ تھانہ رحمانیہ کی حدود میں پیش آیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان یوسی گشت پر تھے، ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار مزدا نے پولیس اہلکاروں کو ٹکر دے ماری جس سے دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہکاروں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت پرویز احمد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جو لالہ موسی کے رہائشی تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی