i پاکستان

گجرات،پیشی کے لیے عدالت جانیوالے 4 افراد راستے میں ہی قتلتازترین

July 27, 2024

عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق چاروں افراد پیشی پرجارہے تھے کہ لادیاں کے علاقے میں پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے فائرنگ سے چار افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لادیاں واقعے کے ملزمان کوجلد گرفتار کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی