سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے ۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن مناسب پریشر کے ساتھ صارفین کو گیس فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن سردیوں کے دوران خاص طور پر کھانا بنانے کیاوقات میں صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھے گی، اس سلسلے میں تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ گیس مناسب پریشر کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے اور فی الحال کہیں بھی کم پریشر کا مسئلہ در پیش نہیں۔ صارفین گیس پریشر کی شکایات کی صورت میں، براہ کرم فوری طور پر 1199 پر کال کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی