i پاکستان

غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے،منیر اکرمتازترین

May 10, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے۔ سفیر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں، اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی